01:32 pm
افغان صدر نے پاکستان کو طالبان کے حوالے سے ایک دھمکی دی تھی، اوریامقبول جان

افغان صدر نے پاکستان کو طالبان کے حوالے سے ایک دھمکی دی تھی، اوریامقبول جان

01:32 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کو طالبان کا استقبال کرنے سے باز رکھنے کےلئے دھمکی دی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ملا بردارز کی قیادت میں افغان طالبان کے وفد کی اسلام آباد پر تجزیہ کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہناتھا کہ میں ملا عبدالغنی کو آج 20سال بعد دیکھ رہا ہوں ۔ آخری بار میں نے ان کو 1998میں دیکھا تھا جب وہ میرے پڑوس میں رہا کرتے تھے
۔میں آپ کو بتاتا چلوں کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ اگر آپ نے طالبان کا استقبال کیا تو میں بیرونی ممالک میں مقیم بلوچ رہنمائوں کو بلا کر بھارت لے جائوں گا اور وہاں جا کر پریس کانفرنس کروں گا۔اس وقت ان کو یہ گمان تھا کہ وہ 55فیصد یا 65فیصد ملک کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن اب تو ان کی یہ بھی حیثیت نہیں رہ گئی،

تازہ ترین خبریں