06:16 am
آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیارے خریدنا کا خواہاں

آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیارے خریدنا کا خواہاں

06:16 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) دنیا کا وہ پہلا ملک جس کے پائلٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے، آذربائیجان کے پائلٹس 2 طرفہ دفاعی تعلقات کے تحت پاک فضائیہ سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیارے خریدنا کا بھی خواہاں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست اور برادر اسلامی ملک آذربائیجان کے پائلٹس ان دونوں تربیت کے حصول کیلئے پاکستان میں موجود ہیں۔آذربائیجان کے پائلٹس پاک فضائیہ کے ماہرین کے نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان کے پائلٹس کو پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، اسی لیے آذربائیجان کے پائلٹس کو اس طیارے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں