04:00 pm
نوازشریف کے حلقہ انتخاب میں پل کا میگا منصوبہ زائد لاگت سے تیار ہونے کا انکشاف

نوازشریف کے حلقہ انتخاب میں پل کا میگا منصوبہ زائد لاگت سے تیار ہونے کا انکشاف

04:00 pm

سرگودھا(آ ن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حلقہ انتخاب لنگر والا کے مقام پر تعمیر ہونیوالے پل کے میگا منصوبے کے دوران غیر ضروری اخراجات اور تخمینہ لاگت میں اضافہ کے ذریعے قومی خزانے کونقصان پہنچانے انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر 15مئی 2014سے کام شروع ہوا،جس کا ڈیزائن تبدیل ہوتا رہا اور اسی طرح دیگر امور کا تعین نہ ہونے کے باعث یہ ڈیڑھ سال بعد شروع ہوا،
جس کے بعد نقائص سامنے آنے اور ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے دو مرتبہ پلر گرنے کے باعث اس کی تخمینہ لاگت میں تین مرتبہ توسیع کی گئی اور ابتدائی لاگت 1ارب79کروڑ50لاکھ سے بڑھ کر اڑھائی ارب سے تجاوز کر گئی،اسی طرح دیگر اخراجات کی صورت میں بھی قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈالا گیا، دوسری جانب سیلابی پانی کو تباہی مچائے بغیر گزارنے کیلئے زمین دوز نالے اور بند بنانے کا کا م تاحال شروع نہیں ہو سکا، جبکہ ماہرین کی اعلی سطحی ٹیم نے مختلف خامیوں کے باعث اس کے ڈیزائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اخراجات کا تھرڈ پارٹی کے ذریعے خصوصی آڈٹ کروانے کی سفارش کی ہے

تازہ ترین خبریں