04:03 pm
وزیر اعلیٰ نے جنوبی پنجاب میںا ربن ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی

وزیر اعلیٰ نے جنوبی پنجاب میںا ربن ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی

04:03 pm

ملتان( آ ن لائن )وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کوپوراکردیاگیاہے جن علاقوںمیں ٹرانسپورٹ سروس عوام کے لئے دستیاب نہیں تھی جیسے تونسہ شریف،ٹبی قیصرانی،سخی سرورسمیت ڈیرہ غازی خان میںاربن ٹرانسپورٹ بس سروس کاآغازہوچکاہے
یہ سروس کامیابی سے جاری ہے اس سروس سے عوام کوبہترین اورسستی سروس میسرہوئی ہے جسے دیکھتے ہوئے اس سروس کومزیدبہتربنایاجارہاہے اس میںمزیدنئی بسیں ان روٹ پر مہیاکی جارہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اربن ٹرانسپورٹ سروس کے سربراہ چوہدری طارق گجرسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پروزیراعلی پنجاب نے اس سروس کے حوالے سے عوام کوپیش آنے والی مشکلات بارے بھی دریافت کیا جس پرطارق گجرنے مطالبہ کیاکہ سخی سروس اورتونسہ شریف کے بس اسٹینڈ پر فوری طور پر عوام کیلئے پینے کاصاف پانی اوربجلی کی سہولت فوری فراہم کی جائے نئے ماڈل کی بسیں بھی دیں جائیں جس پر وزیراعلی پنجاب نے فیصل مورزکے اونرخواجہ عبدالواحداورسربراہ اربن ٹرانسپورٹ بس سروس چوہدری طارق گجرسمیت دیگراحباب کو 10اکتوبربروزجمعرات کودن گیارہ بجے میٹنگ کیلئے لاہورطلب کرلیاتاکہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل پرتبادلہ خیال کیاجائے اورعوام کومزیدبہترین سہولیات دیں جائیں۔

تازہ ترین خبریں