05:03 pm
بھٹوکے شہرمیں زخمیوں کیساتھ براسلوک ،زخموں میں کیڑے پڑ گئے

بھٹوکے شہرمیں زخمیوں کیساتھ براسلوک ،زخموں میں کیڑے پڑ گئے

05:03 pm

لاڑکانہ (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹوکے آبائی شہرلاڑکانہ میں انسانوں کیساتھ برے سلوک کی دومثالیں سامنے آگئیں ،زخمی افرادکے زخموں میں کیڑے پڑ گئے لیکن ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کرنے سے انکارکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک مستانہ نامی شخص کے پیرمیں چوٹ لگنے سے کیڑے پڑ گئے جب کہ ایک اورمتاثرہ شخص کے بازوپرزخم میں کیڑے پڑ گئے ،دونوں کوہسپتال میں علاج فراہم کرنے سے انکارکردیاگیا۔
نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سوشل ورکر نے زخمی مستانے کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا تھا، کیڑے پڑنے پر متاثرہ شخص کو شعبہ حادثات کے عملے نے داخل کرنے سے انکار کیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی جی رینجرز سندھ نے نوٹس لے لیا، رینجرز کے ڈاکٹرز کی ٹیم شعبہ حادثات پہنچ گئی، رینجرز کے ڈاکٹرز نے فرش پر لیٹے متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔دریں اثنا، زخم میں کیڑے پڑنے پر ایک اور مریض کو بھی اسپتال پہنچایا گیا، متاثرہ شخص کے بازو پر زخم تھا جس پر پٹی بندھی ہوئی تھی، ایک سماجی کارکن کا کہنا تھا زخمی شہر سے باہر ایک کلو میٹر دور سڑک کنارے پڑا ہوا تھا۔سماجی کارکن نے بتایا کہ زخمی کو ایک ایمبولینس سے اتار کر سڑک کنارے پھینکا گیا تھا۔ دوسری طرف زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے باوجود علاج شروع نہیں کیا گیا۔ادھر شہریوں نے ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیڑے پڑے دوسرے شخص کا بھی علاج کرائیں۔

تازہ ترین خبریں