05:36 pm
ریاستی  اداروں پر فضل الرحمان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے،چودھری غلام حسین

ریاستی اداروں پر فضل الرحمان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے،چودھری غلام حسین

05:36 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین کہتے ہیں کہ جمعیت علمائے ہند ہو یا پھر جمعیت علمائے اسلام پاکستان ، دونوں بھارتی ایجنڈے پر کام کرتی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین کا کہناتھا کہ ایک طرف مولانامدنی ہیں جن کا کہنا ہے کہ کشمیر پرجمعیت علمائے ہند بھارت کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔ تو دوسری جانب فضل الرحمان کی جماعت ہے
جس نے آج تک کبھی کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی کبھی حمایت نہیں کی۔ کوئی مولانا فضل الرحمان سے ذرا پوچھے کہ یہ دہلی کیوں جانا چاہتے ہیں۔ ایک طرف بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ کے لوگ ہیں جو پاکستان کےلئے آواز اٹھانے پر جانیں قربان کررہے ہیں۔ ریاستی اداروں کو ان وطن فروشوں کےخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں