08:08 am
ماضی میں لی گئی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے جس نے مقبولیت کے تمام ریکارتوڑ ڈالے ہیں

ماضی میں لی گئی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے جس نے مقبولیت کے تمام ریکارتوڑ ڈالے ہیں

08:08 am

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مانا جاتا ہے، لوگ عمران خان کے ساتھ مل کر انکے ساتھ تصاویر اور آٹو گراف لیتے دکھائی دیتے ہیں، چاہے خواتین سیاستدان ہوں یا پھر کوئی، عمران خان کے ساتھ تصاویرمنظر عام پر آتی رہتی ہیں، حال ہی میں عتیقہ اوڈوھو نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ماضی میں لی گئی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے جس نے مقبولیت کے تمام ریکارتوڑ ڈالے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پرا پنی اور عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی جب عتیقہ اوڈھو جیو نیوز میں کام کرتی تھیں اور انہیں عمران خان کا انٹر ویو کرنے کا تاسک سونپا گیا ، تصویر شیئر کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ ” یہ تصویر بہت سال پہلے لی گئی تھی جبکہ میں نے ایک پروگرام جس کی ہوسٹ بھی میں تھی اور اسے پرڈیوس بھی میں نے ہی کیا تھا، اب یہ وزیر اعظم بن چکے ہیں، لیکن جس وقت میں ان کے ساتھ پروگرام ریکارڈ کیا تھا تو اس نے ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ریکارڈنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے ، یہ ایک دلچسپ انٹرویو تھا “۔ عتیقہ اوڈوھوکے تصویر شیئر کرتے ہی یہ تصویر چند لمحوں میں پورے پاکستان میں وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر موجود عتیقہ اوڈھو اور عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے تصویر کو پسند کیا جارہا ہے، صارفین کی جانب سے اس تصویر پر طرح طرح کے مثبت تاثرات دیئے جا رہے، یہ تصویر کونسی ہے ؟ آپ بھی دیکھیئے :




تازہ ترین خبریں