08:38 am
 ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا قصہ ختم کردینے والی خبر آگئی

ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا قصہ ختم کردینے والی خبر آگئی

08:38 am

لاہور (ویب ڈیسک) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ن لیگ کی تمام تدبیریں الٹ گئیں ۔ ویڈیو سکینڈل سے فائدہ اٹھانے کیلئے ن لیگ کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا ہے جب ویڈیو بنانے والے اصل ملزم نے دوران گرفتاری یہ انکشاف کر دیاہے کہ اس نے جس موبائل سے ویڈیو بنائی تھی اس ویڈیو کو لیپ ٹاپ میں کاپی کر کے موبائل کو فیکٹری ری سیٹ کر دیا تھا اور پھر اس ویڈیو کو ایڈٹ کر کے آ گے ناصر بٹ یو ایس پی میں کاپی کر کے لے گیا تھا ۔ ملزم فیصل شاہین کے موبائل کی فرانزک رپورٹ بھی آ گئی ہے جس میں یہ واضح طور پر آ گیا ہے کہ اس موبائل کو فیکٹری ری سیٹ کر دیا گیا ہے اور جو ڈیٹا اس میں تھا اس کی ریکوری ممکن نہیں رہی
۔با وثوق ذرائع کے مطابق اس فرانزک رپورٹ اور ملزم فیصل شاہین کے بیان کے بعد ویڈیو کی قانونی حیثیت بھی ختم ہو گئی ہے اور ملزم کے بیان سے یہ ثابت بھی ہو گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے تیار کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق جس کیمرے سے ویڈیو بنائی جائے اگر اس میں سے وہ ریکور نہ ہو تو اس کی قانونی حیثیت ختم ہو جاتی ہے ،جبکہ جس لیپ ٹاپ میں اس کو ایڈٹ کیا گیا ہے اس میں بھی اس کی اصل شکل مو جود نہیں ہے ، جج ارشد ملک کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلہ میں بھی واضح طور پر یہ لکھا گیا ہے کہ کسی بھی ترمیم شدہ ویڈیو فلم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی ۔ ملزم ناصر بٹ نے بھی جو فرانزک رپورٹ تیار کروائی ہے وہ بھی ایڈٹ شدہ ویڈیو کی ہے اور ایڈٹ شدہ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ۔ با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر بٹ کے بھتیجے اور اس کے ملازم کی گرفتاری اور اہم انکشافات جس موبائل سے ویڈیو بنائی گئی اس کی برآ مدگی، فرانزک رپورٹ اور اقبالی بیان نے ن لیگ کے تمام منصوبے پر پانی پھیر دیا ہے اور اس تفتیش کی روشنی میں اب مریم نواز سمیت دیگر تمام کردار جنہوں نے ایڈٹ شدہ ویڈیو چلا کر جج ارشد ملک کو بلیک میل اور بدنام کیا ان کے خلاف بھی مزید کاروائی ہو سکتی ہے ۔(ش س م)

تازہ ترین خبریں