01:15 pm
دھرنے کیلئے جاری ہدایت نامے کی اس شق  پرجے یوآئی ف بھی میدان میں آگئی

دھرنے کیلئے جاری ہدایت نامے کی اس شق پرجے یوآئی ف بھی میدان میں آگئی

01:15 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کے سینئررہنما ء مولاناعبدالغفورحیدری نے سوشل میڈیاپرجاری دھرنے کے شرکاء کے لیے جاری ہدایت نامے کے حوالے سے کہاکہ یہ ہدایت نامہ فیک ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی ہدایت نامہ بدمعاش پی ٹی آئی والوں کا جھوٹا پراپیگنڈہ ہے۔
کارکن اس کو شیئر مت کریں۔انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ اورفیس بک پرہدایت نامے کے حوالے سے ایک کاغذگردش کررہاہےیہ سارے کاسارابکواس ہےتحریک انصاف کے بدمعاش لوگوں نے یہ کاغذ فیس بک پرچڑھایاہےاس سے جمعیت علمائے اسلام کاکوئی تعلق نہیںہمارے کارکن اس کوشیئرنہ کریںنہ اس کاکوئی نوٹس لیںاوران بدمعاشوں نے ہمیشہ مولانافضل الرحمٰن کے حوالے سے بھی بکواس کیے ہیں۔لہٰذاکارکن اس قسم کے پروپیگنڈوں پرکان نہ دھریںبلکہ اپناکام جاری رکھیں یہ لوگ اپنی موت دیکھ رہے ہیں۔اس لیے مختلف قسم کے الزامات اوربکواس شروع کردئیے ہیں۔




 

تازہ ترین خبریں