01:31 pm
اسلام آبادمیں دھرناشروع ،حکومت مشکل میں پھنس گئی

اسلام آبادمیں دھرناشروع ،حکومت مشکل میں پھنس گئی

01:31 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومتی پالیسیز اورٹیکسز کے خلاف تاجروں نے اسلام آبادمیں ایف بی آردفترکے باہردھرنادیدیاہے۔تاجروں نے ٹیکس پالیسی میں نرمی اورشناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کامطالبہ کیاہے ،ملک بھرکی تاجربرادری اسلا م آبادکے نادراچوک میں اکٹھی ہوگئی ،لاہور،اسلام آباد،کراچی ،پشاور،کوئٹہ ،نواب شاہ اوردیگراضلاع سے آئے ہوئے تاجروں نے وفاقی دارالحکومت کے نادراچوک میں دھرنادیدیا۔تاجربرادری نے مطالبہ کیاہےکہ 50ہزارکی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط کوختم کیاجائے
اس شرط کی وجہ سے ان کاکاروبار مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے ،تاجروں کاکہناہے کہ ایف بی آرکارویہ ان کے ساتھ اچھانہیں ہے ،ایف بی آرکے اہلکارآتے ہیں اورہراساں کرتے ہیں ،تاجروں کاکہناہے کہ اس وقت مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے اورپیداواری لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکاہے۔