02:36 pm
نوجوان یوٹیوبر کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نوجوان یوٹیوبر کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

02:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان یوٹیوبر قاسم ڈار مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیںکہ اب جب کہ امریکی سینیٹ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، دیگر یورپی ملکوں اور خود سلامتی کونسل کے دفتر کے باہر مظاہرے ہورہے ہیں کہ مودی دہشتگرد ہے، وہ انتہا پسند اور قاتل ہے۔ہم سوشل میڈیا پر کشمیریوں کےلئے مہم چلا رہے ہیں ، آپ نے اپنی ہی الگ دوکان کھول کر رکھی ہوئی ہے ،کیا آپ کو غزوہ ہند کا یقین نہیں ہے۔کیا آپ کا نبی ﷺ کی اس سب سے بڑے معرکے کی پیشگوئی پر ایمان نہیں ہے
کہ اتنی خوفناک صورتحال میں بھی اپنی سیاست چمکانے سے باز نہیں آرہے ۔آپ خدارا اس معاملے سے سیاست کو الگ رکھیے ورنہ دنیا میںتو آپ کے ہاتھ کچھ آئے گا نہیں۔آخر ت میںبھی آپ خالی ہاتھ ہوں گے۔