08:24 am
پاکستان کے بڑے شہر میں بیوی نے شوہر کا بہیمانہ قتل کرکے فوراً سے دفنا دیا

پاکستان کے بڑے شہر میں بیوی نے شوہر کا بہیمانہ قتل کرکے فوراً سے دفنا دیا

08:24 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بڑے شہر میں بیوی نے شوہر کا بہیمانہ قتل کرکے فوراً سے دفنا دیا ، قتل کا راز کیسے کھلا اورقتل کا طریقہ کار کیا تھا ۔۔۔بیوی نے شوہر کو ساتھی کی مدد سے بجلی کا کرنٹ دے کر قتل کر دیا اور فوری طور پر تدفین کروا دی۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر بیوی اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مدعی کی قبر کشائی کی درخواست پر سماعت آج سات اکتوبر کو ہو گی۔زرائع کے مطابق ریجن کے علاقہ کٹھ سگھرال کے گاوں پدھراڑ میں ایک ماہ قبل محمد سجاد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کو سپردخاک کر دیا گیا تو لواحقین کے علم آیا
کہ محمد سجاد کو اس کی بیوی فاخرہ پروین نے خوشاب کے لیاقت علی سے مل کر کرنٹ دے کر قتل کردیا جو آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔جس پر انہوں نے مقتول کے پوسٹمارٹم کے لئے عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دی جس کی سماعت 7 اکتوبر کو ہو گی۔پولیس تھانہ کٹھ سگھرال نے محمد سجاد کے بھائی محمد سخی کی مدعیت میں سجاد کی اہلیہ فاخرہ پروین اور اس کے مبینہ آشنا لیاقت علی کے خلاف کرنٹ دے کر شوہر کو ٹھکانے لگانے کے الزام میں زیر دفعہ 302 مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی جس میں ملزمان کی گرفتاری قبر کشائی کی درخواست پر سماعت کے فیصلہ سے مشروط کر دی ہے