04:56 pm
عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام ان کے استعفے کا مطالبہ کرے گی

عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام ان کے استعفے کا مطالبہ کرے گی

04:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی وزیراعظم بننے کے لیے اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام بازور بازو استعفے کا مطالبہ کرے گی لیکن ان کو اپنے وزیرکا علم ہی نہیں ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔دھرنے سے متعلق سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام اپنی منصوبہ بندی ظاہر نہیں کرے گی، سب سے پہلے احتجاجی قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور اگلی حکمت عملی بعد میں بتائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی اور آج کے دھرنے میں بہت فرق ہے، جے یو آئی بجلی کے بل پھاڑنے کا اعلان نہیں کرے گی، لوگوں کو سول نافرمانی پر بھی نہیں اُکسائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اندرون و بیرون ملک لابنگ کیے جانے سے متعلق سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید بھی انکشاف کرچکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس ایک خبر ہے۔ خبر ایسی ہے کہ اُس کی تصدیق ہو جائے گی۔ خبر ایسی ہے جس کی تحریری طور پر کوئی تحریر تو نہیں ہے لیکن وقت اِس کو درست ثابت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں۔ اور بیرون ملک لابنگ کا جن کو پتہ چل سکتا تھا اُنہیں اِس کا پتہ چل گیا ہے جس کے بعد اب شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم بننا تو بہت مشکل ہے لیکن اِس سے صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ میں ایک بات پھر دہرا دیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کچی اور گیلی زمین پر پاؤں نہیں رکھتے۔

تازہ ترین خبریں