11:11 am
عمران صاحب اگر آپ کا شوق اور خواہش صرف لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے

عمران صاحب اگر آپ کا شوق اور خواہش صرف لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے

11:11 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب دوسرے ملک میں بیٹھ کر اپنی قوم کو چور کہنے سے کون سا ملک آپ کو منصوبے دے گا یا اعتبار کرے گا ،آپ نے ایک سال میں ملک میں سب کو چور اور ڈاکو بنا کر ملکی صنعت ، ترقی اور کاروبار تباہ کردیا ،چین نے انڈے ،کٹے ، مرغیوں اورلنگر سے نہیں بلکہ ترقی اور صنعت کے ذریعے ملک اور عوام کو غربت سے نکالا۔ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہسی پیک اس خطے ، پاکستان کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے نوازشریف کا تحفہ ہے اور اِس حقیقت کو کوئی نہیں بدل سکتا ،
نوازشریف ملکی ترقی کی شرح 5.8 کر کے 11 ہزار میگا واٹ بجلی ، 12 ہزار کلو میٹر سڑکیں اور موٹرویز تعمیر کر کے عوام کو غربت سے نکال رہے تھے ،عمران صاحب صرف ایک سال میں آپ نے ملکی ترقی کی شرح آدھی ، کاروبار، صنعت اور روزگار بند کردیا،6 لاکھ سے زائد لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا ، تمام جاری منصوبے روک کر 20 لاکھ سے زائد لوگوں کو بیروزگار کر دیا ، عمران صاحب آج آپ نے جتنے منصوبوں کو عینک لگا کر پڑھا وہ نواز شریف کے لگائے اور مکمل کئے ہوئے منصوبے ہیں ،عمران صاحب واشنگٹن ہو یا چین کا دورہ آپ کے حواس پر اپوزیشن ، نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں ،امریکہ، چین، سعودی، ترکی یا برطانیہ ہو آپ کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ سب کو جیلوں میں ڈال دو ،اگر آپ کا شوق اور خواہش صرف لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے، عوام تو آج خوشحال ہوتے ،عمران صاحب فکر نہ کریں پچھلے ایک سال میں آپ 500 افراد کو جیل کرا چکے ہیں اور یہ ہدف آپ مکمل کر چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہی چین کے صدر ہیں جن کے دورے کو روکنے کے لیے آپ دھرنا دئیے بیٹھے رہے ،عمران صاحب آج سی پیک کی تعریفیں کرتے ہوئے دھرنے کی تقریریں کیوں بھول جاتے ہیں بیرون ملک کرپشن کی بات کریں تو پشاور میٹرو کے ایک کھرب کھڈوں کا بھی ذکر کیا کریں،آپ کا چین کا دورہ بہت اہم ہے، خدارا اِس کی اہمیت جانیں، کرپش کرپشن اور چور چور پاکستان کی حد تک کافی ہے۔

تازہ ترین خبریں