12:01 pm
پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا

12:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین نینشل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکا میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے۔معاہدے میں طے پایا گیا ہے کہ ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا۔ ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرصرف پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ہی بند کیے جا رہے تھے جس پر پتا چلا کہ ٹوئٹر کی انتظامیہ میں جو بھارتی ملازم ہیں
وہ ایسا کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی ظلم و بربریت پر آواز اٹھانے پر سیکڑوں پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹ معطل کردیے۔ وزیراعظم عمران خان نےقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا گیا۔وزیراعظم کے تاریخی خطاب کے حوالے سے ٹوئٹر تعریفی پیغامات سے بھر گیا جب کہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تاہم ٹوئٹر انتظامیہ میں موجود بھارتی لابی کو یہ پسند نہ آیا اور سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنا شروع کر دیے۔ اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد پاکستانی صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا اور ٹوئٹر پر انڈیا ہائی جیکڈ ٹوئٹر (IndiaHijackedTwitter#) ٹرینڈ کرتا رہا۔متعدد صارفین نے ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز کو دبانے کی کوششوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور کئی صارفین کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس میں اہم عہدوں پر کام کرنے والے بھارتی شہری پاکستانی اور کشمیری صارفین کی آواز دبانے میں ملوث ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ''میں روبوٹ نہیں بغیر کسی وجہ کے اکاؤنٹ معطل کرنے اور بھارت کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے''پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے فیس بک اور ٹوئٹر کے سامنے کشمیر کی حمایت پر پاکستانی اکاؤنٹس کی معطلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بقول'' اس کی وجہ علاقائی ہیڈکوارٹرز میں موجود بھارتی ملازمین ہیں ''۔

تازہ ترین خبریں