06:25 pm
تحریک تحفظ اسلام کے سربراہ کا ایمان افروز بیان

تحریک تحفظ اسلام کے سربراہ کا ایمان افروز بیان

06:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ غازی ثاقب شکیل جلالی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام عالم کے سامنے نبی کریم ﷺ کی ناموس کی بات کرنے پر سلام کیے جانے کے لائق ہیں۔ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب شکیل جلالی کا کہناتھا کہ نوازشریف نے کبھی طیب اردگان ، محمد بن سلمان اور دوسرے اسلامی ملکوں کے رہنمائوں سے اپنا سرچھپانے اور پناہ دینے کےلئے تو بات کی لیکن کبھی کسی غیر ملکی مسلمان رہنما سے بھی یہ نہیں
کہاکہ آئو نبی کریم ﷺ کی ناموس کی بات کرتے ہیں۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان کو میں سلام پیش کرتا ہوں کہ اس نے مغرب والوں کے سامنے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے لیے ہمارے نبی علیہ السلام کی ناموس کیا ہے۔یہ وہی عمران خان ہے جسے میں نے کبھی بے غیرت کہاتھالیکن اسی عمران خان کو آج میں سلام پیش کرتا ہوں

تازہ ترین خبریں