05:59 am
 پاک فوج نے بھارت پر حملہ کر دیا ، متعدد چوکیوں کے پر خچے اڑا دیے

پاک فوج نے بھارت پر حملہ کر دیا ، متعدد چوکیوں کے پر خچے اڑا دیے

05:59 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ، پاک فوج نے بھارت پر حملہ کر دیا ، متعدد چوکیوں کے پر خچے اڑا دیے ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجی جہنم واصل ۔۔۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فرسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوا جب کہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹوں کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے بھاری تعداد میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین خبریں