09:09 am
’’طیارے فرانس سے، پائلٹ جاپان سے، شکتی بھگوان سے اور جنگ پاکستان سے‘‘

’’طیارے فرانس سے، پائلٹ جاپان سے، شکتی بھگوان سے اور جنگ پاکستان سے‘‘

09:09 am

اسلام آباد (احمد ارسلان) پاکستان کے سب سے حریف بھارت نے رافیل طیارہ کیا حاصل کیا پوری دنیا میں اس کا وہ مذاق اڑا کہ ہندوستانیوں کو رافیل کی طیارے کی خوشی بھی ذہن سے نکل گئی اور بس یاد رہا تو پاکستانیوں کی جانب سے اڑایا گیا اپنا مذاق ۔ ہوا کچھ یوں کہ جب بھارت کو پہلا رافیل طیارہ ملا تو بھارتی وزیر داخلہ نے اس کی پوجا پاٹ کی ۔ اس کی آرتی اتاری ، نظر بد سے بچانے کیلئے اس کے ٹائرز کے نیچے لیموں رکھے گئے ، ناریل توڑا گیا ، سیندور سے جہاز پر اوم لکھا گیا ۔
اس ویڈیو کا منظر عام پر آنا تھا کہ تمام پاکستانی فیصل آبادی بن گئے اور تازہ ترین جُگتیں تخلیق کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ۔ یوں تو سوشل میڈیا پر بہت سی میمز زبان زد عام رہیں تاہم ایک میم کو ایسی شہرت ملی کہ اس کی گونج بھارت تک سنائی دی گئی ۔ پاکستان کے ایک اعلیٰ دماغ کی تخلیق کردہ میم یہ تھی ۔ ‏طیارے فرانس سے، پائلٹ جاپان سے، شکتی بھگوان سے اور جنگ پاکستان سے۔۔ انی دیا اے مذاق اے ؟ ۔ واضح رہے کہ میم کا آخری ڈائیلاگ پاکستان کے منجھے ہوئے کامیڈین ناصر چنیوٹی کا ہے ۔

تازہ ترین خبریں