10:12 am
عمران خان کیخلاف کونسی بڑی سازش تیار کر لی گئی

عمران خان کیخلاف کونسی بڑی سازش تیار کر لی گئی

10:12 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی ادارے ایک پیج پر نہ رہے ، عمران خان کیخلاف کونسی بڑی سازش تیار کر لی گئی ، بڑی خبر بریک کر دی گئی ۔۔۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی لیکن اگر یہ کہا جائے کہ سب کے سب ادارے ایک پیج پر ہیں۔ تو اس چیز کی وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر عدلیہ کی کوئی شخصیت ہو اور اُن سے کہا جائے کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے ؟ تو وہ کہیں گے کہ ٹھہر جاؤ ، میرا تعلق عدالت سے ہے ، میرا تعلق عدلیہ سے ہے۔
یہ سیاسی سوال ہے اور میرا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔ جب آئین اور قانون کی بات آئے تو مجھ سے سوال کریں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک پیج پر ہونا ایک عجیب سی بات ہے۔ سب کے سب ادارے ایک پیج پر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ایک ادارہ ہے اور وہاں بھی کئی جماعتیں موجود ہیں ، اگر پارلیمنٹ میں بھی اختلافات ہوتے ہیں تو پھر ادارے کیسے ایک پیج پر ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہ کہا گیا کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کے بعد کئی حکمران رہنماؤں نے بھی اپنے بیانات میں ملک کے مختلف اداروں کے ایک پیج پر ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ملک کے تمام ادارے موجودہ حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں اور حکومت کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ تاہم اب ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سازش تو نہیں ہو رہی البتہ انہوں نے ریاستی اداروں کے ایک پیج پر ہونے پر سوالات اُٹھا دئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں