11:00 am
بانی ایم کیو ایم کو پاکستان اور پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنا مہنگا پڑ گیا

بانی ایم کیو ایم کو پاکستان اور پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنا مہنگا پڑ گیا

11:00 am

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم کو پاکستان اور پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنا مہنگا پڑ گیا ، لندن میں الطاف حسین کو تاریخی جھٹکا دیدیا گیا ۔۔۔ نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بانی ایم کیوایم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا کے مطابق نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ضمانت ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم تیسری بار لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔ ذرائع کے مطابق لندن پولیس نےبانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے مشورہ دیا تھا
تاہم جوابات نہ دینے پر ان پر فرد جرم عائد کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین پر کراؤن پراسیکیوشن سروس نے فرد جرم عائد کی جس کے بعد انہیں ویسٹ منسٹر کی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں مجسٹریٹ انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائیں گے، ان سے گھر کا ایڈریس پوچھیں گے جس کے بعد گرفتاری یا ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے، لندن پولیس نے انہیں رواں برس 11 جون کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں