01:47 pm
انتہائی افسوسناک خبر ۔۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جان لیوا ڈینگی کا شکار بن گئے

انتہائی افسوسناک خبر ۔۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جان لیوا ڈینگی کا شکار بن گئے

01:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈینگی ملک بھر میں پھیل چکا ہے،حکومت ڈینگی کی روک تھام میں بظاہر کوئی خاص کارگردگی نہیں دکھا رہ جس کی وجہ سے اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر سخت تنقید بھی کی جا ری ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خاتمے کے لیے عملی اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے۔اور اب ڈینگی نے بھی حکمران جماعت کے رہنما پر وار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے وزیر اسد کھوکھر ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اسد کھوکھر کی میڈیکل رپورٹس میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈینگی کا شکار ہونے کے بعد اسد کھوکھر اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تاہم اب وہ اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تازہ ترین خبریں