06:50 pm
20بارسزائے موت پانے والے انتہائی خطرناک جرم میں قید ملزم کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بری کر دیا

20بارسزائے موت پانے والے انتہائی خطرناک جرم میں قید ملزم کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بری کر دیا

06:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 20بارسزائے موت پانے والے انتہائی خطرناک جرم میں قید ملزم کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بری کر دیا ، جانتے ہیں یہ ملزم کون تھا ، رونگٹے کھڑے دینے والا انکشاف ۔۔سُپریم کورٹ نے آر اے بازار خود کُش دھماکے میں ملوث ہونے کی بناء پر سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کرنے کا حُکم دے دیا۔ ملزم عمر عدیل کو اس سے قبل عدالت کی جانب سے 20 بار سزائے موت سُنائی گئی تھی۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آر اے بازار میں خود کُش دھماکا کرنے والے ملزم کی معاونت کی تھی۔ 2007ء میں ہونے والے پنڈی میں ہونے والے اس خود کُش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ قانون کے مطابق شہادت نہ ہو تو ہم کیا کریں، ملوث ہونے میں ثابت کرنے کے لیے کچھ تو شہادت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 12 ستمبر کو بھی سپریم کورٹ نے دہرے قتل کے ملزم شہزاد عرف سجاد کو بری کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت عظمیٰ نے فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو بری کیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم شہزاد عرف سجاد کو سزائے موت سنائی تھی،ہائی کورٹ نے ملزم شہزاد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ویڈیو لنک کے ذریعے وکلاء نے لاہور رجسٹری سے دلائل دئیے۔سر کاری وکیل نے کہاکہ شہزاد عرف سجاد پر رمشہ بی بی اور کاشفہ بی بی کے قتل کا الزام ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس میں جو زخمی ہوئے اور جو قتل ہوئے ان کے ورثا نے ملزم سے صلح کر لی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جو اس واقعہ میں زخمی بھی نہیں ہوئے وہ صلح سے انکار کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ورثاء کا دائرہ کار بڑھ جائے تو صلح کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ ورثا اللہ واسطے تو کسی کو معاف نہیں کرتے،اس کیس میں تو قتل کی وجہ ہی ثابت نہیں ہو سکی۔ سرکاری وکیل نے کہاکہ کتوں کی لڑائی ہوئی تھی جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ بڑی عجیب بات ہے کتوں کی لڑائی ہوئی اور انسان قتل ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں

تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد، پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

کشمیری نوجوانوں نے سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے

کشمیری نوجوانوں نے سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے

 پاکستانی پولیس نےکس 5سالہ بچے کی تلاش شروع کر دی ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

 پاکستانی پولیس نےکس 5سالہ بچے کی تلاش شروع کر دی ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

سپریم کورٹ: بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی عدم فراہمی کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ: بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی عدم فراہمی کا فیصلہ معطل

وزیراعظم نےوفاقی سیکرٹریز کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نےوفاقی سیکرٹریز کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے وزیراعظم پر چڑھائی کر دی ، شدید تنقید

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے وزیراعظم پر چڑھائی کر دی ، شدید تنقید

کشمالہ طارق کے 'خلاف بڑی کارروائی ۔ وزیراعظم نے حکم دے دیا

کشمالہ طارق کے 'خلاف بڑی کارروائی ۔ وزیراعظم نے حکم دے دیا

ملک کی ایک اور نامور یونیورسٹی کا بڑا اقدام،طالبات کیلئے سیاہ عبایا پہننا لازمی قرار دیدیا

ملک کی ایک اور نامور یونیورسٹی کا بڑا اقدام،طالبات کیلئے سیاہ عبایا پہننا لازمی قرار دیدیا

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس

 پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ،شیخ رشید

پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ،شیخ رشید

وزیراعظم29جنوری کو ساہیوال و5فروری کو کنٹرول لائن کا دورہ کرینگے

وزیراعظم29جنوری کو ساہیوال و5فروری کو کنٹرول لائن کا دورہ کرینگے

 اپوزیشن کی بربادی کے ذمہ داردونومولود سیاسی وارث ہیں،شبلی فراز

اپوزیشن کی بربادی کے ذمہ داردونومولود سیاسی وارث ہیں،شبلی فراز

ان ہائوس تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ،وفاقی دارالحکومت کاسیاسی درجہ حرات بڑھنے لگا،سرگرمیاں تیز

ان ہائوس تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ،وفاقی دارالحکومت کاسیاسی درجہ حرات بڑھنے لگا،سرگرمیاں تیز

500طلبہ کے خلاف مقدمہ درج، گھر سے پڑھائی کیلئے جانےوالے بچوں اور بچیوں نے ایسا کیا جرم کیا ؟

500طلبہ کے خلاف مقدمہ درج، گھر سے پڑھائی کیلئے جانےوالے بچوں اور بچیوں نے ایسا کیا جرم کیا ؟