09:49 am
جاپانی دو شیزہ نے پاکستان آ کر شادی کر لی، اسلام قبول کر کے نام کیا رکھا

جاپانی دو شیزہ نے پاکستان آ کر شادی کر لی، اسلام قبول کر کے نام کیا رکھا

09:49 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اسی طرح فیس بک پر نوجوان سے دوستی جاپانی لڑکی کو پاکستان لے آئی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی رہائشی سنیتا کی 6 ماہ قبل ڈسکہ کے نواحی گاؤں گلوٹیاں کے رہائشی سفیان علی ڈھلوں سے دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی اور وہ شادی کیلیے پاکستان پہنچ گئی۔گزشتہ روز علامہ پروفیسر محمد حسین آزاد نے سنیتا کو کلمہ پڑھایا اور اس کا نیا نام عائشہ رکھا
اور بعد میں موضع گلوٹیاں کے سفیان علی ڈھلوں سے نکاح کرایا۔ سفیان علی ڈھلوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری دوستی فیس بک پر 6 ماہ سے چل رہی تھی۔ مجھے آج جاپانی لڑکی کیساتھ شادی کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ جاپانی لڑکی نے بتایا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ، اسلام ایک سچا مذہب ہے جو ساری دنیا کیلیے امن، محبت، تحفظ اور سلامتی کی یقین دہانی کراتا ہے۔ میں اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی ہوں۔تقریب میں شامل ہونیوالے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔