11:45 am
 پاکستان کے اہم شہر میں طالبہ نے تنگ آکر خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں طالبہ نے تنگ آکر خودکشی کر لی

11:45 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیچر میرے ساتھ یہ شرمناک کام کر تے ہیں ، پاکستان کے اہم شہر میں طالبہ نے تنگ آکر خودکشی کر لی ۔۔۔اساتذہ کے ہراساں کرنے پر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہی،بتایا گیا ہے کہ شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ کے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا
کہ ٹیچر شفقت رضوی اور ان کا دوست ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آؤٹ کرنے کے معاملے پر اسے ہراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔ طالبہ نے مزید کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کاروائی کی۔سائرہ کا مزئد کہنا تھا کہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آ کر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ لیاقت میڈیکل یونیوسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو ایک ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔