08:49 pm
سرکاری ادارے کی رپورٹ نے پاکستانیوں کو ناقابل برداشت جھٹکا دیدیا

سرکاری ادارے کی رپورٹ نے پاکستانیوں کو ناقابل برداشت جھٹکا دیدیا

08:49 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگرملز کیس سے متعلق نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ نواز شریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے410 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نےجعلی 11ملین کے شیئرز غیر ملکی نصیر عبد اللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ، غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے شیئرز در حقیقت نوازشریف کو 2014 میں واپس کئے گئے تھے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا چوہدری و شمیم شوگر ملز میں 1992 سے 2016 تک 2ہزار ملین کی انویسٹمنٹ کی گئی ،
نواز شریف نے ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992 میں آف شور کمپنی سے لیا تھا۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے جس کمپنی سے قرض لیا اس کا اصل مالک ظاہر نہیں کیا گیا، چوہدری شوگر ملز کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے اپنی 9کمپنیوں سےقرض لیا، شریف فیملی نے20 کروڑ 95 لاکھ کا قرض 9 کمپنیوں سے لیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگرملز کے لئے ایک کروڑ 53لاکھ ڈالر کا قرض بھی حاصل کیا گیا ، نواز شریف 1992میں 43 ملین شیئر کے مالک تھے، ان کے پاس اتنے شیئر 1992 میں کہاں سے آئے یہ نہیں بتایا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا نوازشریف کےجب اثاثےبڑھےاس وقت پنجاب کےوزیراعلیٰ،وزیرخزانہ بھی رہے تاہم نوازشریف نےنیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوکسی سوال کاجواب نہیں دیا۔ یاد رہے آج صبح قومی احتساب بیورو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا ، جہاں عدالت نے کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور 25 اکتوبرکو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ خیال رہے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب