05:41 pm
فضل الرحمان لاکھوںکارکنوں کو لے کر اسلام آباد کب داخل ہونے والے ہیں حقیقت تو اب کھل کر سامنے آئی

فضل الرحمان لاکھوںکارکنوں کو لے کر اسلام آباد کب داخل ہونے والے ہیں حقیقت تو اب کھل کر سامنے آئی

05:41 pm

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ27 اکتوبر کو کشمیرکا یوم سیاہ منایا جائے گاالبتہ آزادی مارچ کے تمام قافلے 31اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہونگے یہ حکمت عملی شروع سے ہی مدنظر تھی اور مسلم لیگ (ن)نے بھی نومبر میں تاریخ کی درخواست کی تھی 31اکتوبر کے بعد نومبر ہی شروع ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا تعاون ایک طے شدہ صورتحال کی حکمت عملی کی وجہ سے ہے اورآزادی مارچ کے حوالے سے بہت سے اہم پتے ابھی تک ہم شو نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے دھمکی آمیز مشورے سے پتہ چلتا ہے کہ پوری حکومت اضطراب کا شکار ہے اور اس کے وزرا بھانت بھانت بولیاں بول رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں