11:08 pm
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستانی خزانہ لبا لب بھرنے کو تیار، دی جانے والی رقم قرضہ نہیں ہوگی بلکہ ۔۔!

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستانی خزانہ لبا لب بھرنے کو تیار، دی جانے والی رقم قرضہ نہیں ہوگی بلکہ ۔۔!

11:08 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستانی خزانہ لبا لب بھرنے کو تیار، دی جانے والی رقم قرضہ نہیں ہوگی بلکہ ۔۔! ۔۔ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم کی تقسیم کی استعدادکار بہتر ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پردستخط کردیے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20کروڑ ڈالر دے گا۔ وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم کی تقسیم کی استعدادکار بہتر ہوگی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک موجودہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور وژن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ترقی کے عمل میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ مزید برآں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا۔ بدھ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کو رواں سال 2 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا جوحال ہی میں ملک کے کنٹری آپریشنز بزنس پلان (سی او بی پی) 2022-2020 کے تحت منظور شدہ قرض میں اوسطاً سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ کرے گا جس سے 2015 سے 2018 کے درمیان اس میں 1ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بینک کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی پاکستان میں مشترکہ فنانسنگ اور فنڈنگ کے لیے استعمال کرے گا۔ پاکستان کے لیے نئے آپریشنز بزنس پلان سے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے ہونے والی کوششوں میں معاونت میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری