12:53 pm
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ ۔۔متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ۔۔۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں سابق رکن اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ کی گاڑی پر قریبی رشتے دار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ٹھیکری والا میں سابق ایم این اے نثار جٹ کے مخالفین نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے 2 گارڈز پولیس اہلکار کانسٹیبل محبوب اور ایوب ہلاک ہوگئے۔
نثار جٹ کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور عبدالرحمن بندیشہ بھی ہلاک ہوگیا۔ کانسٹیبل محبوب اور ایوب دونوں آپس میں بھائی تھے، جبکہ حملہ آورعبدالرحمن بندیشہ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ کا قریبی رشتے دار اور سابقہ ایم این اے الیاس جٹ کا بھتیجا تھا۔ نثار جٹ اور مقتول عبدالرحمن بندیشہ کے درمیان دیرینہ رنجش تھی۔ پولیس نے حملے میں ملوث عبدالرحمن بندیشہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دونوں گروپس میں 2018 کے الیکشن میں سیاسی مخالفت پر اختلاف ہوا تھا۔ نثار جٹ نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور رانا ثنا کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 