04:48 pm
 کراچی میں باپ بیٹے کا قتل معمہ بن گیا

کراچی میں باپ بیٹے کا قتل معمہ بن گیا

04:48 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس کی تین دن تک کی سر توڑ کوششوں کے باوجود کلفٹن میں باپ بیٹے کے قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔پولیس پانچ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔واردات کے بعد گھر پہنچنے والی مقتول ڈاکٹر اہلیہ مسز عافیہ سے تفصیلی ملاقات کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب خاتون واک کرنے کے بعد گھر پہنچیں تو دہرے قتل کی واردات ہو چکی تھی،پولیس اس سوال کا تسلی بخش جواب حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے
کہ خاتون نے گھر پہنچنے کے فوری بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع کیوں نہیں دی؟۔پولیس کے مطابق مددگار پولیس کو کال 8 بج کر 40 منٹ پر کی گئی۔پولیس اس گتھی کو سلجھانے کی بھی کوشش کر رہی ہے کہ گھر کا چھوٹا بیرونی دروازہ کھلا ہونے پر ملزم گھر کے اندر تک تو آ گیا مگر اس نے گھر کے اندرونی مقفل کمرے کا دروازہ کھولا،دروازوں کو توڑنے یا زور آزمائی کرنے کی بھی کوشش نہیں کی گئی۔ کچھ عرصہ قبل مقتول فصیح عثمانی اور ان کی فیملی کی اس بنگلے کی بالائی منزل پر رہائش پذیر کرایہ داروں سے معمولی تکرار ہوئی تھی۔ تاہم معمولی سے جھگڑا دہرے قتل کی وجہ نہیں ہو سکتا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاندان کا امریکا آنا جانا تھا جس کے لیے انہوں نے کچھ عرصہ قبل گھریلو ملازم کو کام سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد سے کوئی چوکیدار یا گھریلو ملازم نہیں رکھی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے لاشیں اٹھانے کے دوران سامنے آنے والے ایک اہم نکتے کا تسلی بخش جواب نہیں مل سکا کہ مقتول پروفیسر کا بیٹا 22 سالہ کامران عثمانی قتل کے وقت برہنہ کیوں تھا۔ اس سلسلے میں مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریت کے حامل اور اس معاشرے میں پروان چڑھنے والے ان کے صاحبزادے کی برہنہ ہو کر سونے کی بچپن کی عادت تھی،پولیس اس نقطے سے جڑے دوسرے معاملے کی گتھی بھی سلجھانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ملزم نے مقتول کامران عثمانی کو قتل کرنے کے لیے تیز دھار آلے کے غیر معمولی 14 سے زائد وار کیوں کیے؟۔جب کہ مقتول فصیح عثمانی پر تیز دھار آلے کے محض چارو ار کیے گئے۔ خیال رہے کہ کلفٹن میں بنگلے سے باپ بیٹے کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو چھریاں مار کر قتل کیا گیا۔ ملزمان کا تاحال سراغ نہ مل سکا، قتل ہونے والوں شناخت ڈاکٹر فصیح عثمانی اور ان کے بیٹے کامران کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاحال ملزمان کے بارے میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا