04:59 pm
تین کالم

تین کالم

04:59 pm

N-5 تدریسی عمل جاری ہے جن تعلیمی اداروں کی بلڈنگز متاثر ہیں وہاں ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں خطرناک عمارات کو گرانےکے لئے 3 ہیوی کرین خرید لئے ،ایک کرین میرپور آگیا ہے ،قادری میرپور (بیورورپورٹ )حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے ریلیف اور مانیٹرنگ کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر ریلیف وڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی وسول ڈیفنس محمد احمد رضا قادری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران کابینہ کمیٹی وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل (ر)وقاراحمدنوراور سابق وزیر چوہدری محمد سعید، ریلیف کمشنر چوہدری محمد طیب،ڈی آئی جی پولیس سردار گلفراز خان،ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز احمد رضا، ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر،ایڈیشنل کمشنرابراراعظم،ایڈمنسٹریٹر طاہر محمود مرزا،چیف انجینئر برقیات راجہ زاہدحسین ، دڈ پٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز، ریلیف کے انچارج و ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے چوہدری امجد اقبال،Assessment کمیٹی کے انچارج و ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین،یم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور، ایس ای بلڈنگ مسعود عزیز قادری،ایس ای برقیات سردار الطاف حسین ، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز زنانہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سردار محمد ادریس خاں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی بہبود ملک نثار احمد،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، ایکسین ہائی وے ذیشان ممتاز چوہدری ، ایکسین رقیات زیاد اکبر کے علاوہ دیگر افسران اور کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں اسیسمنٹ کے لئے 22 سے بڑھا کر 30 ٹیمیں کام کررہی ہیں اب تک 9230 گھروں کا سروے مکمل کر لیا گیا۔مجموعی طور پر 33 ہزار مکانوں کا سروے کیا گیا۔اگلے 5،4 دنوں میں اسیسمنٹ کا کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد زلزلہ نقصانات کا درست اندازہ ہو گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تمام سکول اور کالجوں میں تدریسی عمل جاری ہے جن تعلیمی اداروں کی بلڈنگز متاثر ہیں وہاں ٹینٹ فراہم کیے گے ہیں۔اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز اور ڈی ای او مردانہ کی عدم شرکت پر کمیٹی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔اجلاس میں پبلک سیکٹر کی متاثرہ بلڈنگ جن میں سنٹرل جیل سمیت دیگرمحکموںکی عمارات کے بارے میں رپورٹ پر تفصیلی بحث کی گی۔اجلاس میں چیئرمین کمیٹی ووزیر ریلیف ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی وسول ڈیفنس محمد احمد رضا قادری نے کہاکہ حالیہ زلزلہ سے ایسی خطرناک عمارات جن کو گرانا مقصود ہے کے لئے 3 ہیوی کرین خرید لئے گے ہیںایک کرین میرپور آگیا ہے جس کی مالیت ساڑھے چھ کروڑ کی ہے جو 50ٹن کا ملبہ اٹھاسکتا ہے جس سے د بڑی خطرناک عمارات کو ان کرینوں سے گرایا اور اٹھایا جاسکتا ہے ۔اجلاس میں ممبران کابینہ کمٹی نے مجموعی طور پر زلزلہ کے ھوالے سے کام کرنے والی جملہ کمیٹوںکی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔ کابینہ کمیٹی

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ شہباز شریف

تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ شہباز شریف

جب آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئیں گے تو دنیا آپکو اسلام آباد کا مئیر ہی کہے گی

جب آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئیں گے تو دنیا آپکو اسلام آباد کا مئیر ہی کہے گی

  گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب  کا نیا قانون

گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب کا نیا قانون

 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے۔عمران خان 

 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے۔عمران خان 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا! پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان(آج) کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں