02:51 pm
جنرل اسمبلی میں عمران خان نے امت کی  صحیح ترجمانی کی ،رجب طیب اردوان

جنرل اسمبلی میں عمران خان نے امت کی صحیح ترجمانی کی ،رجب طیب اردوان

02:51 pm

استنبول(ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت اور کشمیریوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےترک صدر رحب طیب اردوان سے استنبول میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ترکی پاکستان کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتا ہے، ترک عوام مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی حمایت جاری رکھیں گے،
عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت اور کشمیریوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی۔طیب اردوان نے مزید کہا کہ بھارت نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام اٹھایا، کشمیر سے کرفیو اور ظلم کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں