09:47 pm
سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی بڑی پیشکش

سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی بڑی پیشکش

09:47 pm

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ وہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حسن روحانی نے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں،
یمن میں جنگ بند اورعوام کی مدد کی جائے، خیر سگالی جذبے کے جواب میں خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا، اگر کوئی ملک سمجھتا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے بدلے کوئی کارروائی نہیں ہو گی تو وہ غلطی پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے اور مذاکرات کرنے کا اشارہ دے دیا، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پیش کش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان اور ایران برادر دونوں پڑوسی اور دوست ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ایران پر امریکی پابندیوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ ایرانی تیل برادر جہاز پر حملے سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ حالیہ واقعات خصوصا خلیج فارس اور دیگر معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ حسن روحانی نے کہا کہ خیر سگالی جذبے کے جواب میں خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا ، پاکستان اور ایران سمجھتے ہیں کہ علاقائی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں جوہری ڈیل سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا