06:29 pm
نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کواسلام آباد مارچ بارے مشورے دے ڈالے

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کواسلام آباد مارچ بارے مشورے دے ڈالے

06:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی(ف) اور مسلم لیگ (ن)کے مابین اسلام آباد مارچ کو لے کر کچھ اہم معاملات پر منصوبہ بندی کا انکشاف ہواہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو آزدی مارچ کے حوالے سے کچھ اہم مشورے دیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کی قیادت سندھ سے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم لیگ (ن)پنجاب سے اپنے کا رکنوں کو فضل الرحمان کے قافلے میں شامل ہونے کےلئے کہے گی
اسی طرح خیبر پختونخوا کے اضلاع سے بھی مسلم لیگ (ن) کے ورکرز آزادی مارچ میں شرکت کےلئے روانہ ہوں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ جلوس کی فنڈنگ مقامی سطح سے کی جائے گی لیکن تاثر یہ دیا جائے گا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے فنڈنگ کی ہے۔ اس بارے میں تاجروں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ احتجاجی مارچ کے راستےمیں آنے والی مارکیٹیں مکمل بند رکھی جائیں ۔اور اگر کوئی مزاحمت ہو تو احتجاج کو پرتشددبنانے میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔فضل الرحمان لاہور میں خطاب کریں گے اور پھر براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں