05:59 am
برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچے گا

برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچے گا

05:59 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج کی رات اسلام آباد پہنچیں گے۔ نورخان ایئربیس پر وفاقی وزرا، دفتر خارجہ کے حکام اور برطانوی سفارتکار استقبال کریں گے۔ جہاں انہیں گارڈز آف آنر پیش کیا جائے گا۔ پندرہ اکتوبر کو صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب میں شرکت اور فیصل مسجد کا دورہ کریں گے۔ چترال کی خوبصورت وادیاں اور مقامی لوگوں سے بھی ملیں گے۔اٹھارہ اکتوبر کو برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔ ولیم اور کیٹ سے قبل کوئن الزبتھ آنجہانی شہزادی ڈیانا،شہزادہ چارلس اور اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آچکی ہیں۔