10:44 am
 جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے ، حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے ، حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

10:44 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے ، حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمن سے اچھے تعلقات رکھنے والے چودھری شجاعت حسین سے رہنمائی کے لئے وزیراعلی عثمان بزدار ان کے گھرپہنچے۔جمعیت علمائے اسلام کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بعد حکومت بھی متحرک، آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے، حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ مرکز اورپنجاب کی سطح پر اتحادیوں کی تجاویز سے استفادہ کیا جائے گا،
آئندہ ہفتے مشاورت کاعمل شروع ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن کا ٹھوس لائحہ عمل سامنے آتے ہی حکومت اپنے کارڈز بھی اوپن کرے گی۔