05:20 pm
سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پر موجود وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پر موجود وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے دوران موجود ایک وکیل کاشف چوہدری کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اتوار کو لاپتہ ہوگئے لیکن پھر چھ گھنٹے نامعلوم افراد کی حراست میں رہنے کے بعد واپس لوٹ آئے ہیں۔ وکلا کے مطابق کاشف چوہدری مسلم لیگ ن کے حمایتی ہیں اور میاں نواز شریف کی گذشتہ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی اداروں کے خلاف وکلا کے ایک گروپ نے نعرے بازی بھی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی تھی۔
وکیل کے بھائی ناظم حسین نے پولیس میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے بھائی کو ٹھوکر نیاز بیگ بازار سے اغوا کیے جانے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست میں بتایا گیا کہ مذکورہ وکیل گھر سے بجلی کی تار لینے ٹھوکر نیاز بیگ بازار گئے جب ان کو ویگو گاڑی پر سوار چھ یا سات نقاب پوش نامعلوم افراد نے ''اغوا کر لیا''۔ درخواست کے مطابق انہیں گذشتہ روز (اتوار) کی شام 4 بجے کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کی واردات کے وقت محمد آصف اور عمران علی سمیت کئی شہری موقع پر موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مغوی وکیل کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا گیا۔ تاہم آج صبح انہوں نے بتایا کہ کاشف چھ گھنٹے تک غائب رہنے کے بعد خود ہی بحفاظت واپس لوٹ آیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں زبردستی اپنے ساتھ کون لے کر گیا ، اس حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔ دوسری جانب وکلا رہنما شاہنواز خان کا کہنا ہے کہ کاشف چوہدری مسلم لیگ ن کے حامی ہیں اور لیگی قیادت کی پیشی پر عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت