01:19 pm
دیوراوراسکابیٹاگھرمیں داخل ہوئے اورکلہاڑی سے میری ناک کاٹ دی شوہرنے بھی بچانےکے بجائے تشددکرناشروع کردیا

دیوراوراسکابیٹاگھرمیں داخل ہوئے اورکلہاڑی سے میری ناک کاٹ دی شوہرنے بھی بچانےکے بجائے تشددکرناشروع کردیا

01:19 pm

میاں چنوں (ویب ڈیسک )میاں چنوںمیں چائے بنانےسے انکارپرخاتون کے شوہر،دیوراوراس کے بیٹے نے مبینہ طورپربہیمانہ تشددکیااورخاتون کی ناک کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے تھانے میں متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرکے مطابق خاتون نے بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے گھرمیں موجودتھی کہ اس کے دیوراوران کابیٹاکلہاڑی لے کرآئے اورالزام عائدکیاکہ اس نے چائے بنانے سے انکارکیاتھا خاتون نے بتایاکہ ان کے دیورنے ان کی ناک کے دائیں جانب کلہاڑی ماکرزخمی کیا
اوردیورکے بیٹے نے ہاتھ پردوسری کلہاڑی سے وارکیا،متاثرہ خاتون نے بتایاکہ ان کے دیورنے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹااورشوہرنے بچانے کے بجائے دیورکے ساتھ مل کرمارناشروع کردیا،ایف آئی آرکے مطابق جب علاقے میں موجوددیگرافرادنے شورسناتووہ گھرکے اندرآئے اورخاتون کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے۔