08:27 pm
ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے ،حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا

ریاستی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے ،حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا

08:27 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ ہم ریاستی اداروں سے تضادم نہیں چاہتے تاہم اگر حکومت نے آزادی مارچ میں تشدد کا راستہ اختیار کیا، آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں بدلہ لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،کوئی ادارہ ہم سے ہمارا حق نہ چھینے،ووٹ چوری کرکے جبراً مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں،پاکستان میں صرف دو لوگ ملازمت کے لیے آئے، ایک اسٹیٹ بینک کا گورنر اور ایف بی آر کا چیئرمین، دونوں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں، اسی لیے ہمیں تحفظات ہیں،پوری قوم ناجائز اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کیلئے تیار ہے،27اکتوبر سے دور دراز علاقوں میں اسلام آباد کیلئے مارچ شروع ہو جائیگا
،31اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں مارچ داخل ہوگا ۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پوری قوم ناجائز اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کیلئے تیار ہے،پوری قوم آزادی مارچ میں شامل ہونے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ستائس اکتوبر سے اسلام آباد کیلئے مارچ شروع ہوجائے گا،31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ داخل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا مارچ میں شامل ہونے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ بہت کم ہوا ہے قومی سطح پر حکومت کے خلاف یکجہتی پائی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی ادارہ سے محاز آرائی کے بغیر پرامن مارچ کرینگے،اداروں سے تصادم نہیں چاہیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت عقل کے ناخن لے،حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا،آئینی قانونی حق چھینا تو انتقام لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حق چھینا گیا تو آج نہیں تو کل انتقام لیں گے۔انہوںنے کہاکہ کوئی ادارہ ہم سے ہمارا حق نہ چھینے،ووٹ چوری کرکے جبراً مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پہلے دن سے ان کا حق حکمرانی تسلیم نہیں کیا،ان کو مستعفی ہونا ہوگا۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پوری تاجر برادری اس وقت احتجاج پر ہے،پاکستان کی تاریخ کی تاجروں کی ہڑتال جاری ہے،حالات ملک کو ہڑتالوں کی طرف لیجایا جارہا ہے،کہا جارہا تھا کہ لوگ باہر سے نوکری کرنے پاکستان آئیں گے لیکن صرف دو بندے نوکریاں کرنے پاکستان آئے ہیں، ایک چیئرمین ایف بی آر اور دوسرا گورنر سٹیٹ بنک،ہمیں ان دونوں کی تعیناتی پر اعتراض ہے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ دہری شہریت رکھتے ہیں اور عالمی اداروں کے ملازم ہیں، پہلے تو یہ طے کرنا ہوگا کہ ان کی نظرمیں پاکستان کا مفاد اول ہے یا نہیں، ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں کیا دی گئیں 15 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا گیا،نااہلی کیوجہ سے معیشت گرگئی تاجر ہڑتالوں پر ہے۔انہوںنے کہاکہ تاریخ کی کامیاب ہڑتال تاجروں نے کی،تاجروں کے جائز مطالبات نہیں مانے جارہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے،ہم امریکہ کا اعتماد نہیں حاصل کرپائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دوست ممالک نے ہمیں ووٹ نہیں دیا،انڈیا کو آرٹیکل 370 ہٹانے سے روکنے کیلئے کوئی سفارتکاری نہیں کی۔ مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو ریجکٹڈ وزیر اعظم کہہ دیا اور کہاکہ عمران خان کشمیر فروش ہے۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ پاکستان چین سے مایوس ہوکر واپس آیا ہے،20 منٹ کا وقت ترلے کرکے لیا گیا،سی پیک اتھارٹی متنازعہ ہے آرڈیننس کے تحت مسلط کیا گیا،سی پیک اتھارٹی کا متازعہ فیصلہ سے چین جیسے ملک کا اعتماد توڑا ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ حکومت سے مذاکرات کیلئے کوئی پیشکش نہیں ہوئی،حکومت پھنستی جارہی ہے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اپوزیشن آزادی مارچ پر تقسیم نہیں ہے،عوام حقیقی انداز میں آئے گی اس لئے ایوانوں میں ہلچل ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے کہا گیا کنٹینر دینگے اب کہتے ہیں سڑکوں سے نہیں گزرنے دینگے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سعودی سفیر سے ملاقات معمول کی تھی،حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ سعودی سفیر سے ملاقات کو جس انداز میں پیش کیا گیا وہ غلط ہے،آزادی مارچ ختم کرنے حوالے سے کوئی تجویز ہے تو سامنے لائی جائے پھر غور کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر کوئی اعتراض نہیں لیکن برطانیہ نے کئی دہائی ہمیں غلام بنائے رکھا جس پر وہ معافی مانگیں۔دوران پریس کانفرنس انہوں نے رپورٹر کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ احتجاج تو آپ کو کرنا چاہیے، پریس کانفرنس نشر نہ کرنے کا مراسلہ آپ کو ملا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل