04:10 pm
عمران خان کے طیارے کی نیویارک واپسی کی وجہ سامنے آگئی

عمران خان کے طیارے کی نیویارک واپسی کی وجہ سامنے آگئی

04:10 pm

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے طیارے کو پرواز کےبعد واپس نیویارک بلوائے جانے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ وزیراعظم کی دورہ امریکہ سے واپسی پر خبر آئی کہ طیارے کی فنی خرابی کے باعث ان کی پرواز کو واپس نیویارک موڑ دیا گیا اور انھوںنے نیویارک میں ایک رات مزید قیام کیا۔ اس بارے میںایک پاکستانی میگزین نے بھی عالمی توجہ حاصل کرکےاپنی بدحالی کے دن دور کرنے کےلئے یہ خبر چلادی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غصے میں آکر اپنا طیارہ واپس منگوا لیا تھا
اور بھارتی میڈیا نے ایک چھوٹے سے میگزین کی خبر کو اچھال کر اس میگزین کے بھی دن پھیر دیے۔ جبکہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے وطن واپسی کےلئے بھی سعودی ائیر لائن کا ہی استعمال کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ وطن واپسی پر خراب نہیں ہوا تھا کہ بلکہ وزیراعظم کو دو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کےلئے ایک رات مزید امریکہ قیام کرنے کا کہا تھا۔ وزیراعظم کو سعودی عرب ایران تعلقات کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپا گیا تو دوسری جانب انھیں یہ بھی کہا گیا کہ وہ پاکستان ،امریکہ اور ایران کے مابین علاقائی تعاون کو فعال بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔