05:04 pm
برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

05:04 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا ۔ خصوصی طیارہ برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو لے کر نور خان ائیر بیس پر اتر گیا۔ نور خان ائیر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کے استقبال کےلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہائی کمشنر موجود تھے۔
جبکہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شاہی جوڑے کااستقبال کیا۔ اس پرمعزز مہمانوں کو ننھی منی بچیوں نے گلدستے پیش کیے۔ مسلح افواج کی بھی اہم شخصیات برطانوی شاہی جوڑے کے استقبال کےلئے موجود تھیں۔ اس سے قبل شاہی خاندان کی ملکہ الزبتھ 2006میں جبکہ لیڈی ڈیانا 1991میں پاکستان آچکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں