05:12 pm
پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کےذریعےلڑکیوں کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کےذریعےلڑکیوں کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

05:12 pm

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کی یونیورسٹی میں طلباء کو بلیک مل کرنے اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے گذشتہ ماہ سکینڈل بے نقاب کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو ویڈیوز کے ذریعے سے بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے لیے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے
۔سیکیورٹی سرویلنس سیکشن اہلکاروں نے طلبا کو بلیک میل کیا۔گرفتار اہلکاروں سے ہراساں کرنے اور بلیک ملینگ کی ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں۔ یونیورسٹی کے 200اہلکاروں ملازمین سے تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کی کاروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں سے رجوع کیا۔اس متعلق تفتیش کی جا رہی ہے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں؟۔وائس چانسلر کے اسٹاف آفیسر سے بھی تفتیش کے دوران نازیبا مواد برآمد ہوا ہے۔ بلیک میل کیے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔