05:40 pm
مولانافضل الرحمٰن کو بڑی آفرکرادی گئی

مولانافضل الرحمٰن کو بڑی آفرکرادی گئی

05:40 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرمرادسعیدنے کہاہے کہ علی امین گنڈاپوراپنی سیٹ چھوڑنے کوتیارہیں ،مولاناآئیں اورعوام کی عدالت میں چلتے ہیں ،دوبارہ انتخابات کراتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعیدکاکہناہے کہ مولاناآئیں ہم سے مقابلہ کریں علی امین گنڈاپوراپنی سیٹ چھوڑ کردوبارہ انتخابات کے لیے تیارہیں
وہ تومولاناکوکافی عرصہ سے ڈھونڈ رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ وہ اپناحلقہ چھوڑنے کوتیارہیں اب مولانامیں ہمت نہیں کہ وہ دودبارہ انتخابات کی جانب جائیں کیونکہ حلقے کی عوام اورپاکستانی عوام انہیں مستردکرچکی ہے،مولاناکی عوام میں توکوئی مقبولیت نہیں ،عزت نہیں وہ صرف اتناجانتے ہیں کہ مدارس کے بچوں کوکیسے ورغلایاجاتاہے ،مولاناکوکوئی سنجیدہ لے یہ وقت گزرچکاہے۔