05:42 pm
 شریف خاندان کےلئے سسلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ بالکل درست تھے، ارشاد بھٹی

شریف خاندان کےلئے سسلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ بالکل درست تھے، ارشاد بھٹی

05:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہناہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے بارے میں جو گاڈ فادر اور سسلین مافیا کے الفاظ استعمال کیے تھے وہ بالکل ٹھیک تھے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ارشاد بھٹی نے بتایا کہ مریم نواز نے نیب جج ارشد ملک کے حوالے سے جو پریس کانفرنس کی تھی اس میں انھوںنے کہا کہ نیب جج ارشد ملک پر دبائو ڈال کر اس سے غیر اخلاقی فیصلے کروائے گئے ہیں اور اب اس کا ضمیر اس کو ملامت کر رہا ہے۔
اس معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ 2005میں جب ارشد ملک کی ملتان میں غیر اخلاقی ویڈیو بنی تو ہائو س آف شریف کے حواریوں نے اس ویڈیو کو خرید لیا اور بعد میں اس ویڈیو کی بنیاد پر مزید ویڈیو ز بنائیں۔ اور پھر اسے نہ صرف نیب کورٹ میں لگوایا گیا بلکہ سارے کیس اس کے پاس لگوائے گئے۔ مجھے تو لگتا ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے بری ہونے کی بھی وجہ یہی تھی اور العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نوازشریف کو کم سزا بھی اسی بنیاد پر ہوئی ہے۔