10:47 am
 برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم عمران خان اور صدر پا کستان سے ملاقات

برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم عمران خان اور صدر پا کستان سے ملاقات

10:47 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ بہت سے مقامات کے دورے کیے۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔
اس سے قبل شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں سرکاری اسکول کا دورہ کیا۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کلاسز میں گئے، بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ سے مصافحہ کیا۔ شاہی جوڑا الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان میں گھل مل گیا۔ انہوں نے بچوں سے مزے مزے کی باتیں کیں اور سبق بھی سنا۔

تازہ ترین خبریں