05:01 pm
بھارت نے پوری طاقت سے پاکستان پر حملہ کردیا

بھارت نے پوری طاقت سے پاکستان پر حملہ کردیا

05:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پوری طاقت سے پاکستان پر حملہ کردیا، بچوں سمیت کئی شہادتوں کی اطلاعات ، کئی افراد زخمی ، شدید گولہ باری جاری۔۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری اوربلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3افراد شہید اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کہوٹہ کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر
میں شہری آبادی پرفائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی کہوٹہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گھر پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے۔ شہداء میں غلام محمد، 10سال کا حیدراور 11سال کا بچہ شامل ہے۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں