07:32 am
گوادر میں سعودی عرب کے تعاون سے 12 ارب ڈالرز کی آئل ریفائنری پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

گوادر میں سعودی عرب کے تعاون سے 12 ارب ڈالرز کی آئل ریفائنری پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

07:32 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا پٹرول بے حد سستا ہونےوالا ہے ،گوادر میں سعودی عرب کے تعاون سے 12 ارب ڈالرز کی آئل ریفائنری پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔۔۔گوادر میں سعودی عرب کے تعاون سے 12 ارب ڈالرز کی آئل ریفائنری پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع جو 3 ماہ تک جاری رہے گا، اگلے برس سے منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہاہے
کہ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائیگا،سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ منگل کو عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ہم توانائی مکس میں تیس فیصد قابلِ تجدید توانائی اضافہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔عمر ایوب نے کہاکہ ہم سعودی کمپنیوں کو تیل وگیس 40بلاکس کی بولی میں حصہ لینے کو خیر مقدم کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی کمپنی ارمکو پاکستان میں آئل و گیس ایکسپلوریشن کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودیہ بلوچستان میں حبیب اللہ کوسٹل پاور اسٹیشن میں 200 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی عرب کی پاک چین اقتصادی راہداری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی کمپنیاں سی پیک سے چین کی منڈی تک باآسانی رسائی پا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ ان معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اس دوران اعلان کیا گیا تھا کہ جلد گوادر آئل ریفائنری کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں