10:54 am
   پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد‎

پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد‎

10:54 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پیراگون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آج پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی۔جواد الحسن نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد کر دیں۔
خواجہ برادران نیب کی کاروائی کو چیلنج کرتے ہوئے فرد جرم ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔واضح رہے دو روز قبل لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے ان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔گذشتہ سماعت میں ملزمان کے وکیل اشتر اوصاف نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 ءکے مطابق پیراگون کا ریفرنس نیب کی حدود میں نہیں آتا، قانون اور آئین کے مطابق بات کرنا ہمارا فرض ہے۔ دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں