11:01 am
مقبوضہ کشمیر سے آئے سیبوں کی پیٹیوں کو کھولا گیا تو بھارتی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں

مقبوضہ کشمیر سے آئے سیبوں کی پیٹیوں کو کھولا گیا تو بھارتی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں

11:01 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کو ایک ماہ سے اوپر ہو چکا ہے ، کشمیری بہن بھائی کس حال میں ہیں ، کوئی نہیں جانتا تاہم کشمیریوں کو جس طرح بھی موقع ملے وہ اپنی آواز جہاں تک ہو سکے وہاں تک ضرورپہنچا رہے ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آئے سیبوں نے بھارتی فورسز کی دوڑیں لگوا دیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے کٹوہا میں لائے گئے سیبوں پر اینٹی انڈیا نعرے درج تھے۔اس متعلق خبر ملتے ہی بھارتی پولیس کی بڑی تعداد فروٹ منڈی پہنچ گئی اور سیبوں کا جائزہ لیا۔ایک پھل فروش کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق پھل لینے منڈی گئے۔جب منڈی سے پھل لا کر اپنی مارکیٹ میں لگانے لگے تو دیکھا
کہ سیبوں پر مختلف نعرے درج تھے جس سے پوری مارکیٹ میں دہشت پھیل گئی۔پھل فروش نے مزید کہا کہ سیبوں پر پاکستان زندہ باد ، میری جان عمران خان ، آئی لو برہان وانی،ہم کیا چاہتے آزادی ، اور گو انڈیا گو بیک کے نعرے درج تھے ،بھارتی فورسز نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آخر سیبوں پر نعرے درج کرنے کا مقصد کیا تھا اور اس میں کون سے لوگ ملوث ہیں تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے ان سیبوں نے بھارتی حکام کی دوڑیں ضرور لگوا دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں