11:35 am
پاکستان کے بڑے شہر میں شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی

پاکستان کے بڑے شہر میں شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی

11:35 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات بھمبر روڈ پر علینا شاپنگ مال میں خوفناک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں اور ان کے اوپر بنے فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 
ایک فلیٹ میں محصور 15 سالہ بچی سمیت 5افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ آتش زدگی سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ریسکیو کی 14 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ نے 8 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 5 گھنٹے بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اب تک عمارت میں پھنسی 100 خواتین اور بچوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید محصور افراد کو نکالنے کیلئے کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں