02:13 pm
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو اندھا دھند گولیا ں مار کر قتل کر دیا گیا، سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو اندھا دھند گولیا ں مار کر قتل کر دیا گیا، سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے

02:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعات حد سے زیادہ بڑھتے جا رہے ہیں ، تازہ ترین میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو باجوڑ ایجنسی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تا پیپلز پارٹی کے باجوڑ میں ہیڈ کوارٹر خار میں فائرنگ کرکے پی پی رہنما میاں گل کو قتل کیا گیا ہے ۔
قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فائرنگ ذاتی رنجش کی شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے جیسے ہی ہمیں کوئی خبر ملتی ہے ہم آپ کے ساتھ شیئر کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں